نئی دہلی28 ستمبر(ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا) تہلکہ میگزین کے بانی صحافی ترون تیج پال کواپنے ایک معاون کارکن کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں چارج کیا گیا ہے، یہ واقعہ 2013میں پیش آیا تھا ۔ الزام لگایا گیا ہے کہ ترون تیج پال نے گوا میں تھینک فیسٹ کے دوران پانچ ستارہ ہوٹل کے لفٹ میں اپنے معاون ساتھی کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ بمبئی ہائی کورٹ کے گوا بینچ نے عصمت دری کے معاملے میں ترون تیج پال کے خلاف الزامات طے کئے جانے پر روک لگانے سے منع کردیا تھا اور گوا سرکار کو نوٹس بھیج کر سینئر صحافی کی درخواست پر اس سے جواب مانگا تھا ۔ماپوسامیں ضلع عدالت نے 7 ستمبر کو تیج پال کے خلاف الزامات رفع کرنے سے انکار کر دیا۔تیج پال نے 2013 میں گوا کے پروگرام میں اپنے سابق ساتھی کومبینہ طورپر جنسی طور پر جنسی حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے ۔تہلکہ میگزین کے بانی ایڈیٹر تیج پال نے ضلع عدالت کے حکم کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ کے گوا بینچ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا ،چیف جسٹس پرتھوی راج چوہان ان کی درخواست کی سماعت سے انکار کردیاتھا ۔ تیج پال نے اپنے اوپر الزامات طے ہونے کے خلاف اس وقت روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا تب تک عدلیہ الزامات رفع کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہ کرلے۔